بلوچستان: تربت میں مسلح افراد نے دو ٹریلر گاڑیوں پر فائرنگ کر کے آگ لگا دی

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے


سردار حمید خان October 07, 2026

بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ناصر آباد میں پولیس تھانے کے سامنے مسلح افراد نے کارروائی کرتے ہوئے دو ٹریلر گاڑیوں پر فائرنگ کی اور بعد ازاں انہیں آگ لگا کر نذرِ آتش کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پولیس تھانے کے سامنے دونوں ٹریلر گاڑیوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے بعد ٹریلر گاڑیوں کو آگ لگائی اور کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے مسلح افراد کی تلاش جاری ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات اور نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔