افغانستان میں آزادی پسندوں کی کارروائیاں تیز، قندھار اور ہلمند میں افغان طالبان نشانےپر

طالبان رجیم کے کیخلاف کارروائی میں افغان طالبان کمانڈرعزت اللہ ہلاک ہوگیا


ویب ڈیسک October 08, 2026
(فوٹو: فائل)

افغان طالبان رجیم کیخلاف بڑھتی مسلح کارروائیاں، سکیورٹی اور مؤثر کنٹرول کے دعوے سوالیہ نشان بن گئے.

افغان طالبان مخالف مسلح تنظیم افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق قندھار کے ضلع ڈنڈ میں طالبان رجیم کے کیخلاف کارروائی میں افغان طالبان کمانڈرعزت اللہ ہلاک ہوگیا.

قندھار کےضلع ارغنداب میں ٹارگیٹڈ کارروائی میں طالبان انٹیلی جنس اہلکار ہلاک ہوا ، صوبہ ہلمند کی جیل پر دستی بم حملہ میں طالبان رجیم کا ایک اہلکار ہلاک، 2دیگر افراد زخمی ہو گئے.