ن لیگ اور پی پی کے درمیان قانون سازی میں تعاون پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا

پیپلز پارٹی آئندہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں قانون سازی میں حکومت کی حمایت کرے گی


اسٹاف رپورٹر October 08, 2026
انتخابات میں سیاسی مخالفین کو مل کر شکست سے دوچار کریں گے، نیئربجاری۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد:

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی میں تعاون پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی آئندہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں قانون سازی میں حکومت کی حمایت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان  پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے قیام پر بھی اتفاق ہوگیا، انتخابی اصلاحات کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی میں پارلیمان میں شامل تمام جماعتوں کو نمائندگی  دی جائے گی، پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کو دونوں ایوانوں میں تعداد کی بنیاد پر نمائندگی ملے گی، آئی ایم ایف کی شرائط پر مبنی بلز سمیت تیس مختلف بلز پر کی  منظوری پر اتفاق ہوا ہے۔