اٹلی میں ٹی ٹین لیگ کا انعقاد، پاکستان سے بھی 2 ٹیمیں شریک ہونگی

اٹلی کے دارلحکومت روم میں اٹلالیہ ٹی ٹین لیگ کا میلہ 18 سے 29 نومبر تک سجے گا


اسپورٹس رپورٹر October 08, 2026

کراچی:

اٹلی کے دارلحکومت روم میں اٹلالیہ ٹی ٹین لیگ کا میلہ 18 سے 29 نومبر تک سجے گا،6 ٹیموں کی لیگ میں پاکستان سے  بھی 2 ٹیمیں  شریک ہوں گی۔

پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈیٹر کے تحت روم گلیڈی ایٹر لیگ میں شریک ہوگی جبکہ میاں چنوں کے میاں آصف ندیم نے بریشیا لائنز ٹیم خرید لی۔

فرنچائززکے مالکانہ حقوق کے حوالے سے معاہدہ  پر دستخط  کی الگ الگ تقاریب  کا انعقاد ہوا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونرندیم عمر نے فرنچائز کی جانب سے دستخط کیے۔ اٹالیہ ٹی 10 لیگ میں مقامی  کھلاڑیوں کے علاوہ ہر ٹیم میں 4 بین الاقوامی کرکٹرز بھی شامل ہوں گے۔

دوسری جانب  گلیڈی ایٹرز انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹرز کو بین الاقوامی سطح پر اپنے جوہر دکھانے اور آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔