پورے ملک فسطائیت راج ہے ہم انہیں کہتے ہیں ہوش کے ناخن لیں: سلمان اکرم راجا

بے گناہوں کو بے گھر نہیں ہونے دیں گے، ہر مصیبت جھیلنے کو تیار ہیں مگر اصولوں سے دستبرداری اختیار نہیں کریں گے۔


ویب ڈیسک October 09, 2026

لاہور ہائیکورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کوئی ایسا معاہدہ نہیں کریں گے جو بے اصولی پر مبنی ہو، ہم نے بار بار کہا کہ عوام کا خون ہمارے لیے مقدم ہے، ایسے لائحہ عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے بےگناہوں کا لہو بہے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا بے گناہوں کو بے گھر نہیں ہونے دیں گے، ہر مصیبت جھیلنے کو تیار ہیں مگر اصولوں سے دستبرداری اختیار نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا جنرل سیکرٹری ہوں میرے اوپر بہت ذمہ داریاں ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کو بھی دیکھا رہا ہوں، پنجاب لانگ مارچ میں بالکل شرکت کرے گا اور بڑی تعداد میں قافلے شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل پشاور میں متعدد کارکنوں کو اغوا کیا گیا اس کی مذمت کرتا ہوں، پورے ملک فسطائیت راج ہے ہم انہیں کہتے ہیں ہوش کے ناخن لیں۔

اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پنجاب میں لانگ مارچ کے لیے جلد تحریک متحرک نظر آئے گی۔ ہم سب کے خلاف مقدمات ہیں، لیکن ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ عثمان سدوزئی سرگرم رہنما ہیں، انہیں ناحق قید کیا گیا اور جب ان کی ناحق قید ختم ہوئی تو ان کی ٹانگیں توڑ دی گئیں۔ یہ وہ ماحول ہے جس کے خلاف ہم کھڑے ہیں اور جس کے خلاف سہیل آفریدی لانگ مارچ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم سہیل آفریدی کے ساتھ ہے اور بہت جلد ہم سب سڑکوں پر نظر آئیں گے۔ ہم ایوانوں میں بھی ہیں اور عدالتوں میں بھی، سچ کا بول بالا کریں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم کوئی ایسا معاہدہ نہیں کریں گے جو بے اصولی پر مبنی ہو۔ ہم بار بار کہہ چکے ہیں کہ عوام کا خون ہمارے لیے مقدم ہے اور ہم کسی ایسے لائحہ عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جس کے نتیجے میں بے گناہوں کا خون بہے۔ بے گناہوں کو بے گھر نہیں ہونے دیں گے۔ ہم ہر مصیبت جھیلنے کے لیے تیار ہیں، لیکن اصولوں سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ہیں اور ان پر بہت سی ذمہ داریاں ہیں۔ وہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ پنجاب لانگ مارچ میں ضرور شرکت کرے گا اور بڑی تعداد میں قافلے شامل ہوں گے۔ وہ پنجاب کو متحرک کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت ختم ہوچکی ہے اور وہاں ڈپٹی کمشنر بات نہیں مان رہا۔ گزشتہ روز پشاور میں قہر ڈھایا گیا اور ہمارے متعدد کارکنوں کو اغوا کیا گیا، جس کی مذمت کرتا ہوں۔ ہم اس بربریت کو برداشت کریں گے کیونکہ ہم حق پر کھڑے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پورے ملک میں فسطائیت کا راج ہے، ہم انہیں کہتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ہیں اور ان پر بہت سی ذمہ داریاں ہیں۔ وہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب لانگ مارچ میں ضرور شرکت کرے گا اور بڑی تعداد میں قافلے شامل ہوں گے۔ وہ پنجاب کو متحرک کررہے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت ختم ہوچکی ہے اور وہاں ڈپٹی کمشنر بات نہیں مان رہا۔ گزشتہ روز پشاور میں قہر ڈھایا گیا اور ہمارے متعدد کارکنوں کو اغوا کیا گیا، جس کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بربریت کو برداشت کریں گے کیونکہ ہم حق پر کھڑے ہیں۔ پورے ملک میں فسطائیت کا راج ہے، ہم انہیں کہتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لیں۔