وزیراعظم آفس اور وزارتِ داخلہ کے نام پر جعلسازی کے کیس میں ملزم کی ضمانت خارج

ملزم کے قبضے سے جعلی کارڈز، اتھارٹی لیٹرز ودیگر دستاویزات برآمد ہوئی تھیں، ایف آئی اے


ویب ڈیسک October 09, 2026

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے وزیراعظم آفس اور وزارتِ داخلہ کے نام پر جعلسازی کے کیس میں ملزم رحمت شاہ کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے وزاتِ داخلہ کے میمورنڈم، جعلی کارڈز، اتھارٹی لیٹرز اور گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشنز برآمد ہوئیں۔

جج عامر ضیاء نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایسے مقدمات میں ملزم حق کے طور پر ضمانت کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔

عدالت نے کہا کہ مدعیِ مقدمہ کی ملزم کے خلاف کوئی ذاتی عناد ظاہر نہیں ہوتی، جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے درخواست ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا جاتا ہے۔