امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں موجود ایک ارب پتی کاروباری شخصیت کی اہلیہ اپنی حرکات اور چہرے کے تاثرات کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔
معروف ٹیکنالوجی کمپنی ڈیل کے سی ای او مائیکل ڈیل کی اہلیہ سوزن ڈیل 7 اکتوبر کو اپنے شوہر کے ہمراہ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس پہنچیں۔
سوزن ڈیل وہاں بچوں کیلئے 6 ارب 25 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کے منصوبے کے سلسلے میں موجود تھیں۔ اس رقم سے تقریباً ڈھائی کروڑ بچوں کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس میں فی کس 250 ڈالر جمع کرائے جائیں گے۔
تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں تو صارفین نے سوزن کے چہرے کے تاثرات، ہاتھوں کی حرکت اور کھڑے ہونے کے انداز پر دلچسپ تبصرے کیے۔
بعض صارفین نے ان کی ظاہری شخصیت میں تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیاں بھی کیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ سوزن اصل انسان نہیں بلکہ کوئی روبوٹ لگ رہی ہیں جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ ایلئن جیسی دکھ رہی ہیں۔

