پشاور؛ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث معطل موبائل سروس بحال کر دی گئی

خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے لانگ مارچ پر پورے پشاور میں موبائل سگنلز دو دنوں سے بند  تھے


ویب ڈیسک October 10, 2026

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ کے باعث معظل موبائل سروس  دو روز بعد بحال کر دی گئی۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث جمعرات سے موبائل سروس معطل تھی جسے آج دو روز بعد بحال کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے لانگ مارچ پر پورے پشاور میں موبائل سگنلز دو دنوں سے بند  تھے جس سے معمولات زندگی کاروباری اور دفتری امور بری طرح سے متاثر ہوئے۔

لانگ مارچ کے پشاور میں داخل ہوتے ہی اچانک سے تمام موبائل کمپنیوں کے سگنلز بند ہو گئے تھے۔چونکہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کی خبریں پہلے سے ہی گردش کر رہی تھیں۔اچانک موبائل سگنلز غائب ہو جانے سے یہ تاثر کافی حد تک بڑھ گیا تھا کہ موبائل سگنلز کی اچانک بندش انہی خدشات کی کڑی ہے۔

تاہم باخبر ذرائع نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ موبائل سگنلز لانگ مارچ کی سیکیورٹی کو محفوظ بنانے  کے لیے بند کیے گئے تھے۔