مودی سرکار انسانی اسمگلنگ روکنے میں ناکام، امریکا کا شدید تحفظات کا اظہار

بھارتی حکومت انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے مقررہ کم از کم معیارات پرمکمل طورپرپورا نہیں اترتی، امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک October 10, 2026

مودی حکومت کی جانب سے انسانی اسمگلنگ روکنے میں ناکامی پر امریکی محکمہ خارجہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی حکومت کے کمزورکنٹرول کے باعث بھارتی انسانی اسمگلردنیا بھر کے لیے خطرے کی علامت بنتے جارہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ نےانسانی اسمگلنگ روکنے میں بھارتی حکومت کی ناکامی کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے مقررہ کم از کم معیارات پرمکمل طورپرپورا نہیں اترتی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارتی حکومت نے انسانی اسمگلروں کے خلاف کم مقدمات چلائے اورکم مجرموں کو سزائیں دلوائیں ۔ بھارت میں انسانی اسمگلنگ کیخلاف بین الوزارتی کمیٹی اورقومی ایکشن پلان نہ ہونے سے ادارہ جاتی کوششیں متاثرہوئی ہیں۔

بھارتی اسمگلرزاورجرائم پیشہ افراد عالمی سطح پرانسانی اسمگلنگ، جعلی ڈگری نیٹ ورکس اوردہشتگردی کی علامت بنتے جا رہے ہیں۔