آپریش فجر یمن: سعودی فورسز کا حوثیوں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان

فورسز نے حوثیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں کو واپس لینے کے لیے ’آپریشن فجر یمن‘ شروع کر رکھا ہے


ویب ڈیسک October 10, 2026

سعودی قیادت میں یمن کی حکومت کی حمایت کرنے والے فوجی اتحاد نے حوثیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثی جنگجوؤں اور ان کی فوجی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ 

تازہ کارروائیوں کے دوران سعودی اتحادی افواج نے اپنے دعوے کے مطابق 136 حوثی فوجی اہداف تباہ کیے ہیں، جبکہ حوثیوں کے بیلسٹک میزائل نیٹ ورک کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ یمنی حکومتی فورسز کو مختلف محاذوں پر مسلسل فضائی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ کارروائیاں ایسے وقت میں تیز ہوئی ہیں جب یمن میں حکومتی فورسز نے حوثیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں کو واپس لینے کے لیے ’آپریشن ڈان آف یمن‘ شروع کر رکھا ہے۔ لڑائی خاص طور پر باب المندب، تعز اور بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقوں میں شدت اختیار کر گئی ہے۔ 

دوسری جانب سعودی عرب کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی شہروں کی طرف داغے گئے میزائلوں کو بھی روکا گیا ہے۔ 8 اکتوبر کو اتحادی افواج نے ریاض کی سمت آنے والے دو بیلسٹک میزائل اور خمیس مشیط کی طرف آنے والا ایک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔