بھارت: یوٹیوبر دھروو راٹھی کو پولیس نے احتجاج سے قبل حراست میں لے لیا

پولیس نے گروگرام میں ان کی رہائش گاہ پہنچ کر پہلے انہیں دہلی جانے سے روکا


ویب ڈیسک October 10, 2026

بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کو نئی دہلی میں مجوزہ احتجاج سے قبل پولیس نے حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھروو راٹھی الیکشن کمیشن کی انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کے عمل کے خلاف جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کرنے والے تھے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے گروگرام میں ان کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں دہلی جانے سے روکا، تاہم انکار کرنے پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

احتجاج کی منتظم جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے اختلافی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دیا۔

دوسری جانب احتجاج کے پیشِ نظر دہلی میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے ہزاروں اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ میٹرو اور ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔