جیل سے رہائی کے بعد معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راتھی کا بیان سامنے آگیا

مودی سرکار نے ابھیجیت دیپک اور ان کے ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا


ویب ڈیسک October 11, 2026

جیل سے رہائی کے بعد معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راتھی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ بنا دیا ہے.

انہوں نے کہا کہ مودی نے ملک میں ان آفیشل ایمرجنسی لگا رکھی ہے،  مودی سرکار نے ابھیجیت دیپک اور ان کے ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا، 7 ہزار سے زائد مظاہرین حراست میں لیے گئے، اپوزیشن رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا.

انہوں نے کہا کہ میں گرفتار نہیں ہوا، مجھے اغوا کیا گیا تھا، ہفتے کے روز 15 سے 20 لوگ مجھے اس وقت زبردستی اپنے ساتھ لے گئے جب میں اپنے گھر سو رہا تھا، سیول وردی میں نہ جانے پولیس تھی یا بھارتی ایجنسی کے اہلکار، جنہوں نے میرے والدین سے بدتمیزی کی اور مجھے پولیس اسٹیشن لے گئے.

دھروو راتھی نے کہا کہ پولیس اسٹیشن سے رہائی کے بعد اب بھی میرے گھر کے باہر 15 لوگ موجود ہیں، جو مجھ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، کہا جاسکتا ہے کہ مجھے گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ مودی جی کسی کو اتنا بھی مت ڈراؤ کے اس کا ڈر ختم ہوجائے، مودی جی عوام کی آواز جتنی دباؤ گے اتنی ہی تیزی سے باہر نکلے گی. مودی جی ڈکٹیٹر شپ کا انجام اچھا نہیں ہوتا، تاریخ سے پڑھ کر دیکھ لیں.