اسلام آباد:
مودی سرکارکی ناکام اورناقص پالیسیوں کے باعث منی پورمیں حالات روزبروزمزید سنگین شکل اختیارکرتے جا رہے ہیں
بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق منی پور میں کوکی اور ناگا برادریوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے5 بچوں کی ماں اور 22 سالہ خاتون کی ہلاکت کے بعد تشدد کا نیا سلسلہ شروع ہوا جبکہ منی پورمیں مسلح گروہوں کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے دوران 10 گھروں کو آگ لگا دی گئی۔
بین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق حالیہ فسادات کے واقعات سےثابت ہوتا ہےکہ مودی سرکارمنی پور میں امن وامان برقراررکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔