مصر، سوڈان سرحد پر فضائی حملہ, 72 کان کن ہلاک

ایمرجنسی لائرز کے حقوق کی تنظیم نے مصری فضائیہ پر حملے کا الزام لگایا ہے


ویب ڈیسک October 12, 2026

سوڈان-مصر کی سرحد پر سونے کی کان پر فضائی حملوں میں کم از کم 72 مزدور ہلاک ہو گئے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمرجنسی لائرز کے حقوق کی تنظیم نے مصری فضائیہ پر حملے کا الزام لگایا ہے۔ تاہم اے ایف پی آزادانہ طور پر اس الزام کی تصدیق نہیں کر سکی اور مصر نے کوئی سرکاری تبصرہ جاری نہیں کیا۔

جون میں غیر رسمی سونے کی کان کنی کے مقام پر مصر کی طرف سے مبینہ طور پر فضائی حملوں میں 23 مزدوروں کی ہلاکت کے بعد ہفتہ کو ہونے والا حملہ جبل العقائد پر رواں سال کا دوسرا حملہ تھا ۔

مصری فوج نے حملوں کا دعویٰ نہیں کیا تاہم اس سے قبل فوج نے کہا تھا کہ اس نے اپنی سرحدوں میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف "بڑے پیمانے پر آپریشن" کیا ہے ۔

واضح رہے کہ سوڈان اور مصر کے درمیان سرحد متنازعہ ہے، دونوں ممالک وسائل سے مالا مال حلیب مثلث کا دعویٰ کرتے ہیں۔ تاہم قاہرہ  سوڈان کی فوج کا ایک اہم اتحادی ہے، جو نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے ساتھ جنگ ​​میں ہے۔