دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ بننے کیلیے پی ٹی آئی حکومت سے بار بار درخواست کی، وزیر داخلہ

اجلاس میں آئی جی خیبر پختونخوا، عسکری حکام اور سی ٹی ڈی افسران کی بھی شرکت


ویب ڈیسک October 12, 2026

پشاور:

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صادرت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

وزیر داخلہ اجلاس میں شرکت کے لیے آج صبح پشاور پہنچے تھے، جہاں انہوں نے گورنر اور سینیئر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہو رہا ہے۔ اجلاس میں آئی جی خیبر پختونخوا، عسکری حکام اور سی ٹی ڈی افسران بھی شرکت ہیں۔

اجلاس میں سیکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا جبکہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔