سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں 28 سالہ مصری ایئرہوسٹس عزہ رمزی محمد حسن شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئیں جن کی چند روز بعد شادی ہونا تھی.
وہ سعودی فضائی کمپنی فلاي ناس سے وابستہ تھیں۔ عزہ رمزی کا تعلق مصر کے صوبے البحیرہ سے تھا۔ ان کے اہلِ خانہ کے مطابق وہ جلد مصر واپس آ کر اپنی شادی کی تیاریوں میں شامل ہونے والی تھیں.
جبکہ بعض رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی شادی چند ہی دن بعد متوقع تھی۔
حملے کے وقت وہ ایئرپورٹ پر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی تھیں۔ شدید زخمی حالت میں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
سعودی حکام کے مطابق حملے میں مجموعی طور پر 12 افراد ہلاک اور 309 زخمی ہوئے۔
مصر کی وزارتِ خارجہ نے عزہ رمزی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاض میں موجود مصری سفارتخانے اور قونصل خانے کو ان کی میت مصر منتقل کرنے کے انتظامات کی ہدایت کی ہے۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ وہ ان کی چھٹی پر گھر واپسی کے منتظر تھے، مگر ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے نے ان کے تمام منصوبے غم میں بدل دیے۔