سونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت بھی کم

عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 2100 روپے فی تولہ سستا ہوگیا


اسٹاف رپورٹر October 12, 2026

کراچی:

سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج کمی واقع ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں 21 ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 174 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2ہزار 100  روپے کی کمی ہوگئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 39  ہزار 936 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح  مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 800  روپے کی کمی سے 3 لاکھ 77  ہزار 174  روپے  ہو گئی۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 23  روپے کی کمی سے 6 ہزار 532  روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 19  روپے کی کمی سے  5 ہزار 600  روپے کی سطح پر آگئی۔