باجوڑ کی تحصیل برنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

اہلکار ایس ایچ او کیساتھ ڈیوٹی پر تعینات تھا، شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی، پولیس حکام


ویب ڈیسک October 12, 2026

پشاور:

باجوڑ کی تحصیل برنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق برنگ کے علاقے اصیل ترغاؤ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا جس کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی۔ 

شہید اہلکار ایس ایچ او بخت زمان کے ہمراہ ڈیوٹی پر مامور تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

ڈی ایس پی سعید الرحمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔