مانسہرہ کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

حادثہ کار ڈرائیور کی دوران سفر سڑک سے توجہ ہٹنے کے باعث پیش آیا، موٹروے پولیس


ویب ڈیسک October 13, 2026

راولپنڈی:

مانسہرہ کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں کار میں سوار تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال مانسہرہ منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج دو شدید زخمی دم توڑ گئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کی روشنی میں حادثہ کار ڈرائیور کی دوران سفر سڑک سے توجہ ہٹنے کے باعث پیش آیا۔