جینز کی جیبوں پر یہ چھوٹے میٹل کے بٹن کیوں لگے ہوتے ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیں

جینز کی جیبوں کے کناروں پر لگے میٹل کے بٹنز کو ’ریوٹس‘ کہا جاتا ہے۔


ویب ڈیسک October 13, 2026

جینز تقریباً ہر عمر کے افراد کا پسندیدہ لباس ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ اس کی جیبوں کے کناروں پر چھوٹے چھوٹے میٹل کے بٹن کیوں لگے ہوتے ہیں؟

بظاہر یہ بٹن جینز کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے لگائے گئے محسوس ہوتے ہیں، مگر حقیقت میں ان کا تعلق فیشن سے زیادہ کپڑوں کی مضبوطی سے ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جینز پر موجود یہ چھوٹے دھاتی ٹکڑے تقریباً 150 سال پرانی ایک ایجاد ہیں، جن کا مقصد کپڑوں کو جلد پھٹنے سے بچانا تھا۔

Buy Nelly Low Waist Loose Jeans - Rinse Wash | Nelly.com

یہ چھوٹے میٹل بٹن کس کام آتے ہیں؟

جینز کی جیبوں کے کناروں پر لگے دھاتی ٹکڑوں کو ’ریوٹس‘ کہا جاتا ہے۔

جب ہم بار بار جیب میں ہاتھ ڈالتے یا اس میں موبائل، چابیاں اور دوسری اشیا رکھتے ہیں تو جیب کے کناروں اور سلائی پر دباؤ پڑتا ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ یہ دباؤ کپڑے کو کمزور کر کے جیب پھٹنے کا سبب بن سکتا ہے۔

ریوٹس کپڑے کی تہوں کو مضبوطی سے جوڑے رکھتے ہیں، جس سے جیبوں کے کنارے پھٹنے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔

Women's Denim Clothing | rag & bone

جینز میں میٹل بٹن لگانے کا خیال کس کا تھا؟

اس دلچسپ ایجاد کی کہانی 1870 کی دہائی سے شروع ہوتی ہے۔ امریکا میں جیکب ڈیوس نامی ایک درزی نے محسوس کیا کہ محنت مزدوری کرنے والے افراد کی پتلونیں جیبوں اور سلائی کے قریب سے جلد پھٹ جاتی ہیں۔

اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے انہوں نے کمزور حصوں پر دھاتی ریوٹس لگانے کا طریقہ اپنایا۔ بعدازاں انہوں نے کاروباری شخصیت لیوی اسٹراس کے ساتھ مل کر اس ایجاد کو آگے بڑھایا اور 20 مئی 1873 کو اس کا پیٹنٹ حاصل کیا۔ یہی ایجاد جدید جینز کی پہچان بن گئی۔

کچھ جینز میں یہ بٹن کیوں نہیں ہوتے؟

آپ نے دیکھا ہو گا کہ بعض جینز میں یہ دھاتی بٹن واضح نظر آتے ہیں، جبکہ کچھ میں موجود نہیں ہوتے۔

اس کی ایک دلچسپ وجہ یہ بھی ہے کہ ماضی میں جینز کی پچھلی جیبوں پر لگے دھاتی ریوٹس فرنیچر اور گھوڑوں کی زین پر خراشیں ڈال دیتے تھے۔

اسی شکایت کے باعث لیوائز نے 1937 میں پچھلی جیبوں کے ریوٹس کو کپڑے سے چھپانا شروع کیا اور 1966 تک انہیں ہٹا دیا۔

آج کل کئی کمپنیاں مضبوط سلائی اور دوسرے طریقوں سے جیبوں کو محفوظ بناتی ہیں، اس لیے ہر جینز میں ریوٹس ہونا ضروری نہیں۔

کیا آج بھی ان دھاتی بٹنوں کی ضرورت ہے؟

ماہرین کے مطابق ریوٹس آج بھی جینز کی مضبوطی بڑھانے میں مدد دیتے ہیں، تاہم یہ کپڑے کو ہر قسم کے نقصان سے محفوظ نہیں رکھ سکتے۔

جدید سلائی کی تکنیکوں کے باوجود ان کا استعمال جاری ہے، کیونکہ یہ نہ صرف جیبوں کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ جینز کے روایتی ڈیزائن کی پہچان بھی بن چکے ہیں۔