زندگی کی سینچری مکمل کرنے والا ایمرسن نامی کچھوا نئی رہائش گاہ منتقل

ایمرسن نامی کچھوےکو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہرسین ڈیاگو سے بذریعہ طیارہ ڈیٹرائٹ سے اوہیو کےشہرٹولیڈو منتقل کیاگیا


ویب ڈیسک August 29, 2014
ایمرسن نامی یہ کچھوا ابھی 50 سال مزید زندہ رہ سکتا ہے،ماہرین۔ فوٹو فائل

ویسے تو کئی انسان زندگی کی سینچری مکمل کرتے ہیں لیکن ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ کوئی جانور زندگی کی ایک صدی پورا کرلے اور امریکا میں ایک ایسا ہی کچھوا موجود ہے جس نے زندگی کی سینچری مکمل کر لی ہے اور اسے ایک نئی رہائش گاہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ایمرسن نامی یہ کچھوا 1980 سے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے چڑیا گھر میں رہ رہا تھا جب کہ اس کچھوے کا وزن 440 پاؤنڈ ہے، موسم کی تبدیلی کے باعث اسے سین ڈیاگو سے بذریعہ طیارہ ڈیٹرائٹ سے ریاست اوہیو کے شہر ٹولیڈو منتقل کیا گیا اور یہ اس کی نئی رہائش گاہ ہے۔ کچھوے کا ٹو لیڈو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور اس کی تواضع گاجروں اور میٹھے آلووں سے کی گئی جسے اس کی پسندیدہ غذا کہا جاتا ہے جب کہ ماہرین کہتے ہییں کہ ایمرسن ابھی مزید 50 سال مزید زندہ رہ سکتا ہے۔

ایمرسن کی زندگی پر اگر نظرڈالی جائے تو وہ گزشتہ ایک صدی سے دنیا کے نشیب و فراز کی داستانیں اپنی آنکھوں میں سمیٹا ہوا ہے، اس کی زندگی میں 2 عالمی جنگیں ہوئیں جب کہ 16 امریکی صدور کی حکومتوں کے اتار چڑھاؤ بھی اس کی زندگی کا حصہ ہے۔

مقبول خبریں