ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
راولپنڈی میں جاری میچ میں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 18 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنا لیے۔
قومی ٹیم کی جانب سے کپتان صاحبزادہ فرحان 75 اورعرفات منہاس 14 کے ساتھ کریز پر موجود۔
حسن نواز 16، عبدالصمد 15، فخر زمان 12، محمد عمران 6، خواجہ نافع 3 اور معاذ صداقت 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے داسُن شناکا نے 3 اور ایشان ملنگا نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ وِجایاکانت ویاس کانت 1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔