کراچی:
منگل کو شہر میں سمندری ہواؤں کی رفتار انتہائی حد تک کم ہونے کے سبب گرم دن ریکارڈ ہوا، زیادہ سے زیادہ پارہ ڈھائی ڈگری اضافے سے 38.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
منگل کو شہر میں سمندری ہوائیں غیر فعال حد تک کم ہونے کےسبب گرمی کی شدت میں اضافہ رہا،دن کے12بجے درجہ حرارت 38ڈگری سےتجاوزکرگیا، اس دوران بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں بھی شہرپراثراندازرہیں،
محکمہ موسمیات کےمطابق شہرکا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت گذشتہ روزکےمقابلے میں 2.5ڈگری اضافےسے38.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کاتناسب 43فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کےمطابق کل بدھ کو بھی شہرمیں گرم دن متوقع ہے،جس کےدوران زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈتک بڑھ سکتا ہے۔
شہرمیں سمندری ہواوں کےعلاوہ مغربی اورشمال مغربی سمت کی ہوائیں چلنےکا بھی امکان ہے، صوبےکےبیشترعلاقوں میں موسم گرم وخشک رہنےکا امکان ہے۔
منگل کودیہی سندھ میں سب سےزیادہ گرمی مٹھی میں ریکارڈ ہوئی،مٹھی کا زیادہ سےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 41ڈگری جبکہ شہیدبےنظیرمیں پارہ 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔