کراچی:
شہر قائد میں مختلف واقعات میں بزرگ شہری سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 65 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم کینٹ ریلوے پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
ایک اور واقعہ میں بلدیہ سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب گھر میں ایک شخص پراسرار طور پر سریا لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضباطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شنخت 30 سالہ اسامہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ سیڑھیوں سے اترتے ہوئے سینے پر سریا لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔