کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا


اسٹاف رپورٹر October 14, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں منگھو پیر اور سہراب گوٹھ پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ ، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق منگھو پیر پولیس نے غازی گوٹھ سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت ناصر ولد عبدالکریم اور گلزار ولد فیروز شاہ کے ناموں سے کی گئی۔

گرفتار ڈاکوؤں سے دو پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور دو موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی۔

سہراب گوٹھ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت عباس ولد بشیر احمد کے نام سے کی گئی ، گرفتار ڈاکو کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی ۔