’تم کائنات کے لیے ایک تحفہ ہو‘، اہان پانڈے کا انیت پڈا کے لیے پیغام

انہوں نے مزید لکھا کہ میری دعا ہے کہ کائنات ہمیشہ تمہارے ساتھ اتنی ہی نرمی سے پیش آئے


ویب ڈیسک October 14, 2026

بالی ووڈ اداکار اہان پانڈے نے اداکارہ انیت پڈا کی سالگرہ پر محبت بھرے پیغام سے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اہان پانڈے نے انیت پڈا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں کائنات کا انمول تحفہ قرار دیا۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انیت، تم کائنات کے لیے ایک تحفہ ہو اور تم جس چیز کو چھوتی ہو وہ ستاروں کی دھول میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

انہوں نے مزید لکھا کہ میری دعا ہے کہ کائنات ہمیشہ تمہارے ساتھ اتنی ہی نرمی سے پیش آئے جتنی تم اس کے ساتھ پیش آتی ہو، اور تم کبھی یہ نہ بھولو کہ اپنے پیچھے کتنی روشنی چھوڑ جاتی ہو۔

اہان پانڈے نے اپنے پیغام کے اختتام پر تین مرتبہ سالگرہ مبارک لکھ کر انیت پڈا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔