سدھارتھ ملہوترا فلم کی ریہرسل کے دوران حادثے کا شکار

سدھارتھ ملہوترا نے علاج اور بہترین دیکھ بھال پر امبانی خاندان کا شکریہ بھی ادا کیا۔


ویب ڈیسک October 14, 2026

بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا فلم کی ریہرسل کے دوران حادثے کا شکار ہو گئے جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ کے لیگامنٹ کو نقصان پہنچا۔

سدھارتھ ملہوترا نے انسٹاگرام پر اپنی زخمی ٹانگ کی تصویر شیئر کی جس میں وہ میڈیکل واکنگ بوٹ پہنے نظر آئے۔

اداکار نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ انہوں نے انگریزی محاورے 'بریک اے لیگ' کو کچھ زیادہ ہی سنجیدگی سے لے لیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

سدھارتھ ملہوترا نے علاج اور بہترین دیکھ بھال پر امبانی خاندان کا شکریہ بھی ادا کیا۔