منشیات برآمدگی کیس: انمول عرف پنکی پر 29 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہوگی

عدالت کا ملزمہ کو سماعت کے دوران پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی، پروڈکشن آرڈر جاری کردیے


ویب ڈیسک October 14, 2026

کراچی:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 29 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔

سماعت کے دوران جیل حکام نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش نہیں کیا، جبکہ شریک ملزم کامران عدالت میں پیش ہوا۔

عدالت نے ملزمہ کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انمول عرف پنکی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے اور آئندہ سماعت پر اسے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

ملزمہ انمول عرف پنکی اور کامران کے خلاف درخشاں تھانے میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔