مسلسل 32 سال ایک نمبر پر لاٹری کھیلنے کا صلہ کروڑوں روپے انعام کی صورت میں ملا

بل ڈیوس نے لاٹری کھیلنے کاآغازنومبر 1994میں کیا، ایک ملین پائونڈ کا انعام نکل آیا


سید عاصم محمود October 15, 2026

لاہور:

ایسی مستقل مزاجی اور ثابت قدمی شاید ہی کسی نے دیکھی ہو۔ نومبر 1994ء میں برطانیہ میں مشہور’’ لوٹو ‘‘لاٹری کا آغاز ہوا تو برطانوی شہر، گلوسٹر میں واقع لونگ لیونز اے ایف سی نامی فٹ بال کلب کا صدر، بل ڈیوس بھی اْسے کھیلنے لگا۔

اوراگلے بتیس سال تک وہی چھ نمبر لاٹری ٹکٹ پر لکھتا رہا۔آخر اْس کی طویل محنت ومشقت رنگ لائی اور پچھلے ماہ 1ملین پائونڈ (تقریباً پونے 37کروڑ روپے )کا انعام نکل آیا۔

سبھی کلب والوں نے خوشی منائی۔دلچسپ بات یہ کہ یہ بھاری رقم نہ بل ڈیوس کو ملے گی نہ افراد میں تقسیم ہو گی، بلکہ کلب کی ترقی وبڑھوتری میں کام آئے گی۔