معاذ صداقت کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 187 درجے کی لمبی چھلانگ

بابر اعظم اور حسن نواز تین تین درجے تنزلی سے بالترتیب 48ویں اور 52ویں پوزیشن پر چلے گئے


اسپورٹس ڈیسک October 15, 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز معاذ صداقت کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق معاذ صداقت 187 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر کیریئر بیسٹ 45ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ صائم ایوب 4 درجے تنزلی سے 42ویں نمبر پر چلے گئے۔

بابر اعظم اور حسن نواز بھی تین تین درجے تنزلی سے بالترتیب 48ویں اور 52ویں پوزیشن پر چلے گئے۔

بولنگ میں ابرار احمد ایک درجہ تنزلی سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے جبکہ سلمان مرزا 9 درجے ترقی سے 14ویں پوزیشن پر آگئے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی فہرست میں صائم ایوب کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔