کراچی:
کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران موسم بدستور گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق آج تا ہفتہ کراچی کا موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے، آج پارہ 38 جبکہ جمعہ اور ہفتہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔
شہر میں تین مختلف سمتوں کی ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ گرم تصور کیا جاتا ہے، جس میں دن کے وقت تیز دھوپ جبکہ شام اور رات قدرے بہتر گزرتی ہیں۔