اوسی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید سولہ دن کی توسیع کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تاجروں اور عوام کے مطالبے پرسال 2025-2026 کے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ تاجر و صنعت کار تنظمیوں اور ٹیکس ماہرین کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ دسمبر 2026 تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس سے پہلےتاجروں، صنعتکاروں، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، تاجر تنظیموں و ٹیکس بارز کی درخواست پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ تیس ستمبر2026 سے بڑھا کر پندرہ اکتوبر 2026 مقرر کی گئی تھی۔
اب اس میں مزید توسیع کرتے ہوئے اکتیس اکتوبر2026 تک بڑھادیا گیا ہے ٹیکس دہندگان بغیر کسی جرمانے کے اکتیس اکتوبر تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروا سکیں گے۔
دوسری جانب گزشتہ رات گئے تک فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس دہندگان کی جانب سے موصول ہونیوالے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 69 لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی۔