کراچی:
شہر قائد میں عزیز آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 7 عائشہ منزل کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 45 سالہ یوسف کے نام سے کی گئی۔
جبکہ عزیز آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔