پشاور:
پشاوراسکول سانحہ میں بچوں کی شہادت پرعوام نے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے سابق صوبائی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پشاوردیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے سے بچوں کی شہادت پرعوام اوراساتذہ نےاپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں، پولیس اور پاک فوج کی بروقت کارروائی سے متعدد معصوم بچوں کی جانیں بچ گئیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور حکومت میں علاقے میں کوئی سرکاری اسکول تعمیر ہوا نہ ہی تعلیمی سہولیات فراہم کی گئیں۔
شہریوں و اساتذہ نے کہا کہ سابق صوبائی حکومت نے تعلیم کے بلند بانگ دعوے کیے مگر اسکولوں کیلئے مؤثر قوانین اور نگرانی کا نظام تک موجود نہیں تھا۔
پشاوراسکول سانحے نے تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی حفاظت، بچوں کے تحفظ اور حکومتی نگرانی کے نظام کی اہمیت اجاگر کر دی ہے۔