سیف علی خان کے بجائے بہن کو 10 ارب کی خاندانی جائیداد کی ذمہ داری کیوں سونپی گئی؟

صبا پٹودی خواتین کیلئے اسپتال اور لڑکیوں کیلئے اسکول قائم کرنے کی خواہش بھی رکھتی ہیں


ویب ڈیسک October 16, 2026

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہن صبا پٹودی نے اپنے خاندان کی 10 ارب بھارتی روپے سے زائد مالیت کی تاریخی وراثت کی دیکھ بھال سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صبا پٹودی نے بتایا کہ ان کے مرحوم والد اور سابق بھارتی کرکٹ کپتان منصور علی خان پٹودی نے خاندانی ورثے کی ذمہ داری انہیں سونپی تھی۔

صبا پٹودی بھوپال میں خاندان کی جائیداد اور اوقافِ شاہی ٹرسٹ کے معاملات کی نگرانی کرتی ہیں جن میں مساجد، فلاحی املاک اور مکہ و مدینہ جانے والے زائرین سے متعلق سہولیات شامل ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

انہوں نے بتایا کہ والد نے انہیں ہمیشہ تحمل، انصاف اور سوچ سمجھ کر گفتگو کرنے کی تربیت دی جو آج بھی ان کی رہنمائی کرتی ہے۔

صبا پٹودی خواتین کیلئے اسپتال اور لڑکیوں کیلئے اسکول قائم کرنے کی خواہش بھی رکھتی ہیں، تاہم جائیداد سے متعلق قانونی معاملات کے باعث منصوبے زیرِ التوا ہیں۔

واضح رہے کہ 10 ارب روپے کی مالیت مجموعی خاندانی ورثے کا تخمینہ ہے، صبا پٹودی کی ذاتی دولت نہیں۔