راولپنڈی: ایم ڈی کیٹ  امتحانات کے سوالیہ پیپرز امیدواروں سے واپس لینے کا اقدام غیر قانونی قرار

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اس اقدام خلاف طلبہ کی پٹیشنیں منظور کر لیں


ویب ڈیسک October 16, 2026

لاہور ہائی کورٹ  نے ایم ڈی کیٹ  امتحانات کے سوالیہ پیپرز اُمیدواروں سے واپس لینے کا اقدام غیر قانونی قرار دے دیا۔

عدالت نے تمام امتحانات کے سوالیہ پیپرز فوری ایپ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا، سوالیہ پیپرز اُمیدواروں سے پرچے حل بعد واپس لینے کا اقدام غیر قانونی قرار دیا گیا، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اس اقدام خلاف طلبہ کی پٹیشنیں منظور کر لیں۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس احسن رضا کاظمی نے فیصلہ سنا دیا، راولپنڈی۔پی ایم ڈی سی انتظامیہ کو فوری سوالیہ پیپرز ایپ پر جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ملک ظہیر ارشد نے وفاق کی نمائیندگی و موقف پیش کیا، طلبہ ریحان شاہد اور انابیہ طاہر نے پٹیشن دائر کریں۔

بیرسٹر عمران افراسیاب نے کہا کہ سوالیہ پیپرز پاس رکھنا اُمیدواروں کا آئینی قانونی حق ہے واپس کئے جائیں۔
پی ایم ڈی سی کا یہ اقدام غیر آئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی بھی ہے۔

جسٹس احسن رضا کاظمی نے کہا کہ آج ہی فیصلہ پر عملدرآمد کیا جائے ۔ پی ایم ڈی سی سوالیہ پیپرز اُمیدواروں کو دے کر واپس نہیں لے سکتی۔