اسرائیلی قابضین کا مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ

واشنگٹن پوسٹ سے منسلک صحافی ہیڈی لیوائن کے مطابق ان کا کیمرہ اور دیگر سامان بھی چھین لیا گیا


ویب ڈیسک October 17, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں ابو فلاح میں تقریباً 80 نقاب پوش اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی کسانوں اور کوریج کرنے والی 63 سالہ امریکی فوٹو جرنلسٹ ہیڈی لیوائن پر حملہ کردیا۔

عینی شاہدین اور رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے پتھراؤ کیا، زیتون کے باغات کو آگ لگائی اور فلسطینیوں کو لاٹھیوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ واشنگٹن پوسٹ سے منسلک صحافی ہیڈی لیوائن کے مطابق ان کا کیمرہ اور دیگر سامان بھی چھین لیا گیا۔

حملے میں امریکی صحافی کو فریکچر سمیت متعدد چوٹیں آئیں، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے میں متعدد فلسطینی بھی زخمی ہوئے جبکہ ایک فلسطینی کو اسرائیلی فوج نے گولی مار دی۔