پشاور:
پشاور اسکول سانحہ کے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کردیے گئے۔
گورنرخیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر پشاور نےشہید بچوں کے والدین میں امدادی چیکس تقسیم کئے، مجموعی طور پر ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر پشاورنے متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کیں اوران کے دکھ میں شریک ہوئے، ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پرموجود رہ کر تمام زخمی بچوں کی حتمی فہرستیں تیار اور انکی تصدیق کر رہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق زخمی بچوں کے کوائف کی تصدیق کے بعد ایک دن کے اندر مالی امداد فراہم کر دی جائے گی۔