آئی ایل ٹی ٹوئنٹی: حسن نواز ڈیزرٹ وائپرز میں شامل، ٹائٹل کے دفاع کیلیے تیار

حسن نواز نے رواں سال ٹیم کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا


اسپورٹس ڈیسک October 17, 2026

پاکستان کے نوجوان بیٹر حسن نواز کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے پانچویں سیزن کے لیے ڈیزرٹ وائپرز نے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

23 سالہ کرکٹر انگلینڈ کے اینیورین ڈونلڈ کی جگہ لیں گے جنہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔

حسن نواز اس سے قبل بھی ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرچکے ہیں اور رواں سال ٹیم کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

https://x.com/TheDesertVipers/status/2111006434100171118?s=20

انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں 291 رنز 134.1 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے جبکہ کیریبین پریمیئر لیگ میں اینٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز کی جانب سے 220 رنز اسکور کیے۔ ان کی ٹیم نے سی پی ایل کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

ڈیزرٹ وائپرز کے چیف ایگزیکٹو فل اولیور نے حسن نواز کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کے ماحول سے پہلے ہی واقف ہیں اور گزشتہ سیزن کی کامیابی میں ان کا کردار نمایاں رہا تھا۔