امریکا میں پرانے سامان کی فروخت میں خریدے گئے ڈبوں سے دوسری جنگِ عظیم کے دور کے فعال دستی بم پائے گئے۔
ریاست ٹیکساس میں ایک شہری نے سامان سے دستی بم ملنے کے بعد پولیس کو موقع پر طلب کرلیا۔
آسٹن پولیس ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ پیر کے روز پولیس کو ایک غیر معمولی واقعے کی اطلاع ملی۔ ایک شہری نے پرانے گھریلو سامان کی فروخت سے کچھ ڈبے خریدے تھے اور جب وہ ان کی جانچ کر رہا تھا تو اسے ان میں دوسری جنگِ عظیم کے زمانے کے معلوم ہونے والے دستی بم نظر آئے۔
https://www.instagram.com/p/Deajr1kGnPq/?utm_source=ig_embed&ig_rid=AwuzaLkuMK1xWwwS-4GRCPK&img_index=4
آسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کا بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچا اور تصدیق کی کہ ڈبے میں موجود دستی بم فعال تھے۔
پولیس کی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا کہ تقریباً 80 سال پرانے ایسے دھماکا خیز مواد کو سنبھالنا، جس کی موجودہ حالت اور استحکام کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو، ایک خطرناک اور انتہائی احتیاط طلب کام ہے۔
پولیس کے مطابق تمام دستی بموں کو بحفاظت قبضے میں لے کر جائے وقوعہ سے ہٹا دیا گیا۔