پشاور اسکول سانحہ، ایف آئی آر میں نامزد افراد کی تعداد 4 ہوگئی 

مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں کی گئیں


ویب ڈیسک October 18, 2026

پشاور اسکول سانحے کے معاملے میں درج ایف آئی آر میں نامزد افراد کی تعداد 4 ہوگئی.

تفصیلات کے مطابق اسکول مالک کیساتھ مزید چار افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں.

تفتیشی ٹیم  کے مطابق نامزد ملزمان  اسکول مالک کے پارٹنر تھے. ملزمان گھر چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں.

مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں کی گئیں. چاروں ملزمان کی گرفتاری، بیانات لینے کے بعد کیس آگے بڑھے گا. 

واضح رہے کہ دیر کالونی اسکول سانحے میں ٹیچرز سمیت 35 بچے جاں بحق ہوئے.