راولپنڈی:
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران بابر اعظم نے 16 ہزار رنز کا ہدف عبور کر کے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا نام درج کروا دیا۔
https://x.com/TheRealPCB/status/2111736260813607029?s=20
بابراعظم 16ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 45 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔