امریکا: پری گیم مظاہرے کے دوران ایئر فورس اہلکار رافٹر سے گر کر ہلاک

ہلاک ہونے والا اہلکار  فضائیہ کے ٹیکٹیکل ایئر کنٹرول اہلکاروں کی تربیت سے متعلق یونٹ سے وابستہ تھا


ویب ڈیسک October 19, 2026

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو کے الموڈوم اسٹیڈیم میں فٹبال میچ سے قبل ایک افسوسناک حادثے میں امریکی فضائیہ کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

واقعہ ہفتہ 17 اکتوبر کو یونیورسٹی آف ٹیکساس سان انتونیو اور نیول اکیڈمی  کے درمیان میچ سے قبل پیش آیا۔

اہلکار فوجی مظاہرے کے تحت اسٹیڈیم کی چھت سے رسّی کے ذریعے نیچے اترنے کی مشق میں شریک تھا کہ اس دورانِ اس کا کنٹرول برقرار نہ رہا اور وہ زمین پر جا گرا۔

مظاہرے میں مجموعی طور پر چار اہلکار رافٹرز سے نیچے اتر رہے تھے۔ حادثے کے فوراً بعد طبی عملے نے متاثرہ اہلکار کو ابتدائی طبی امداد دی اور تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ 

ہلاک ہونے والا اہلکار  فضائیہ کے ٹیکٹیکل ایئر کنٹرول اہلکاروں کی تربیت سے متعلق یونٹ سے وابستہ تھا۔ 

یہ مظاہرہ یونیورسٹی آف ٹیکساس سان انتونیو کے سالانہ سیلوٹ ٹو آرمڈ فورسز  پروگرام کاحصہ تھا۔