وادی لیپہ میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مریضوں کو طبی معائنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں


ویب ڈیسک October 19, 2026

وادی لیپہ میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام محکمہ صحت آزاد کشمیر کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

میڈیکل کیمپ میں پاکستان و آزاد کشمیر کے مایہ ناز ڈاکٹروں اور طبی ماہرین نے شرکت کی اور مختلف امراض میں مبتلا بڑی تعداد میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ و علاج کیا۔

کیمپ کے ذریعے دور افتادہ وادی لیپہ کی عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی، مریضوں کو طبی معائنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

مقامی افراد نے اس فلاحی کاوش پر پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے دور افتادہ علاقوں میں عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات میسر آتی ہیں۔