پشاور:
پشاور کے علاقے یکہ توت میں رکشے پر فائرنگ کرکے دو خواتین کو قتل کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج تفتیشی ٹیم نے حاصل کرلی۔
پولیس کے مطابق دونوں خواتین آپس میں بہنیں تھیں، پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز تھانہ آغا میرجانی شاہ کی حدود گلدرہ روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے رکشے میں بیٹھی خواتین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو رکشے کی جانب بھاگ کر آتے اور اس میں بیٹھی خواتین پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں تیس بور پستول استعمال کیا گیا جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کیوں نشانہ بنایا ہے تاہم اس ضمن میں ورثاکے آنے کے بعد ہی مزید قانونی کارروائی آگے بڑھائی جاسکے گی۔
https://img.express.pk/media/videos/peshawar.mp4