آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 26.2 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا


زبیر نذیر خان October 19, 2026

آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 8 وکٹوں سے  شکست دے دی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق گیانا میں جاری ایونٹ کے نویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم 34.3 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مرتضیٰ علی نے 48 اور امیت مشرا نے 38 رنز کے ساتھ مزاحمت کی جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد خلیل نے 3، محمد عرفان اور فہد جبار نے 2، 2 جبکہ وسیم علی اور سیدفرید الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 26.2 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عدنان اکمل اور شہریار غنی 63، 63 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے امیت مشرا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ریسٹ آف دی کیریبیئن کو ہرایا تھا۔