کراچی: منگھوپیر میں رکشہ الٹنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق، بھائی زخمی

حادثے کے بعد رکشے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا


ویب ڈیسک October 19, 2026

کراچی:

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کٹی پہاڑی کے قریب رکشہ الٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ اس کا سگا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق بچے کی شناخت 4 سالہ صفیان جبکہ زخمی بچے کی شناخت 3 سالہ ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں بچے آپس میں سگے بھائی ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد رکشے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔