کراچی:
شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں ریڈیو پاکستان گراؤنڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت 24 سالہ عبید ولد عمل جان کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔