انگلش ٹیم 21 سال بعد پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے کیلیے تیار

انگلش ٹیم نے پاکستان میں آخری مرتبہ ون ڈے سیریز 1987-88 میں جیتی تھی


قاسم نقوی October 20, 2026

انگلش ٹیم آج 21 سال بعد پاکستان میں ون ڈے میچ کھیلنے کیلیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

انگلینڈ نے آخری مرتبہ ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ 2005 میں کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے مابین پاکستانی سرزمین پر آخری ون ڈے میچ 21 دسمبر 2005 کو کھیلا گیا تھا جس میں انگلینڈ کو فتح نصیب ہوئی تاہم سیریز 2-3 سے پاکستان کے نام رہی تھی۔

https://x.com/cricinfo/status/2112275527814049976?s=20

انگلینڈ نے 20 سال بعد 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلے تھے اور تینوں میں ہی اسے شکست ہوئی تھی۔

موجودہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ چوتھی اور پاکستان پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

حال ہی میں سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دے کر آنے والی انگلش ٹیم نے پاکستان میں آخری مرتبہ ون ڈے سیریز 1987-88 میں جیتی تھی۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم اپنی سرزمین پر آخری تین ون ڈے سیریز میں ناقابل شکست رہی ہے۔

آج کھیلے جانے والے میچ میں شاہین آفریدی اور جو روٹ کے پاس اہم سنگ میل عبور کرنے کا موقع ہے۔

شاہین آفریدی کو ون ڈے کرکٹ میں 150 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے جبکہ جو روٹ 97 رنز بنا کر انگلینڈ کی جانب سے آٹھ ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن سکتے ہیں۔