منور فاروقی کی اہلیہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں انٹری، سب کی نظریں ان پر جم گئیں

اس موقع پر دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور تقریب کی رونقوں کا حصہ بنے۔


ویب ڈیسک October 20, 2026

بھارتی کامیڈین اور بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ معروف سوشل میڈیا اسٹار فیصل شیخ المعروف مسٹر فیصل کی شادی کے استقبالیے میں شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں منور فاروقی کو اپنی اہلیہ کے ساتھ تقریب میں پہنچتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور تقریب کی رونقوں کا حصہ بنے۔

https://www.instagram.com/reels/DessMQMom9U/

منور فاروقی بھارت کے معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین ہیں، جو اپنے مزاحیہ انداز اور ریئلٹی شوز میں شرکت کے باعث شہرت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب فیصل شیخ سوشل میڈیا کی مقبول شخصیات میں شمار ہوتے ہیں اور اپنے ڈیجیٹل مواد کے ذریعے بڑی تعداد میں مداح بنا چکے ہیں۔

تقریب کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کو منور فاروقی اور ان کی اہلیہ کی ایک ساتھ جھلک دیکھنے کا موقع ملا۔